عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،ڈاکٹر فضل الحق فضلی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدوار ضلع بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، عوام ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور ایک مرتبہ پھر ضلع بھر میں دو بارہ عوام کی امنگوں کے مطابق قیادت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے جس سلسلے میں ہم ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، ضلع بھر کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں