جامعہ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں جاری 21 ویں سالانہ عشرہ مجالس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم جامعہ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں جاری 21 ویں سالانہ عشرہ مجالس فاطمیہ کی چھٹی اورساتویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نصیرحیدر قمی، اسحاق ترابی، علامہ محمدعباس اورخطیب اہلسنت علامہ یٰسین حیدر نے کہا کہ اہلبیت اطہار کاگھرانہ وہ گھرانہ ہے جس میں تمسک رکھے بغیر شیعہ، سنی،دیو بند اوراہلحدیث سمیت کسی بھی مسلک کابندہ مسلمان نہیں رہ سکتا، مقررین نے کہا کہ لخت جگر رسولِ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرہ کی پاکیزہ ہستی مسلم خواتین کیلئے مینارہ نور ہیں آپ کے بتائے ہوئے زریں اصول روزِ قیامت تک مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ اورہدایت ہیں، ّآخر میں بانی عشرہ و پرنسپل جامعہ ہذا علامہ سیداشتیاق حسین کاظمی نے واحدت ملت کیلئے دعا کی اور شرکاء مجلس نے سیدہ فاطمہ کے حضورپْرسہ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں