بخار اور درد کے لئے استعمال کی جانے والی پینا ڈول گولیاں میڈیکل سٹوروں پر نایاب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم بخار اور درد کے لئے استعمال کی جانے والی پینا ڈول گولیاں میڈیکل سٹوروں پر نایاب، مریض مذکورہ گولیوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے،میڈیکل سٹوروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنی کی جانب سے مذکورہ گولیاں فراہم نہیں کی جارہی جس کیوجہ سے قلت پیدا ہوگئی ہے، شہریوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ پینا ڈول گولیوں کی قلت کو ختم کروایا جائے اور ضلع بھر کے میڈیکل سٹوروں پر پینا ڈول کی گولیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں