وقفے وقفے کے ساتھ تیز بارش سے جہلم شہر کی گلیاں محلوں میں کیچڑو گنداپانی جمع

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر وگردونواح میں وقفے وقفے کے ساتھ تیز بارش سے بیشتر سڑکیں، اندرون شہر کی گلیاں محلوں میں کیچڑو گنداپانی جمع، شہریوں کا پیدل چلنا محال، متعدد نالے پر قائم ہونے والی تجاوزات کیوجہ سے نالے ابل پڑے۔، کمیلا روڈ، کچہری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، جادہ روڈ، مشین محلہ روڈ،ٹاہلیانوالہ روڈ، سمیت اندرون شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا، سڑکوں پر موجود کارروباری مراکز بری طرح متاثر، اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے گئے نالوں پر بااثر افراد نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی سرپرستی کیوجہ سے تجاوزات قائم کرکے جگہ جگہ سے نالوں کو بند کر دیا ہے، جس کیوجہ سے نالوں کی صفائی ستھرائی نہیں ہوپاتی اور سڑکوں پر کھڑے ہونے والے پانی کیوجہ سے سڑکوں کی نہ گفتہ بہ حالت ہو چکی ہے۔ جس کیوجہ سے گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کا گزرنا انتہائی مشکل ہو چکاہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں ناقص سیوریج کے باعث گلیاں جوہڑ کے مناظر پیش کر رہی ہیں بچے بوڑھے اور خواتین کے لئے گلیوں سے گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں