جہلم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج 8 جنوری کو ہوں گے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج 8 جنوری کو ہوں گے، صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری، لائبریرین سیکرٹری کی سیٹ پر کانٹے دار مقابلے کی توقع، تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ بار جہلم کے امیدواروں کے مابین گھمسان کا رن پڑے گا، دونوں گروپس اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں شام 5 بجے کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کے بعد جیت کا اعلان کریں گے، چوہدری لطیف گروپ کی طرف سے امیدوار برائے صدر، چوہدری محمد لطیف نائب صدر کے لئے ثاقب حسین، جنرل سیکرٹری کے لئے سید جرال حیدر، جائنٹ سیکرٹری کے لئے ملک شاہد اقبال، لائبریرین سیکرٹری کے لئے مس فائزہ سعید، راجہ شکیل گروپ کی طرف سے امیدوار برائے صدر سجاد علی، نائب صدر کے لئے ملک محمد امتیاز، جنرل سیکرٹری کے لئے عاطف شکیل، جائنٹ سیکرٹری کے لئے راجہ توقیر احمد جونیئر، لائبریرین سیکرٹری کے لئے مس حناء تبسم، ممبران ایگزیکٹو بلا مقابلہ اسد اللہ جاوید فنانس سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں، ممبران ایگزیکٹو محمد انعام الحق، محمد انعام طاہر، ارسلان احسان، راجہ خالد محمود، محمد ندیم فیصل، محمود جونیئر صفدر محمد بٹ، غلام عباس مرزا، چیئرمین الیکشن بورڈ محمد فیصل کیانی نے کہا کہ آج شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی ڈسٹرکٹ بار جہلم کے 553 وکلاء حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈمحمد فیصل کیانی نے بتایا کہ بورڈ میں محمد ایوب چوہان، ملک محمد اختر، ملک شاہد بلال اور صداقت علی قریشی شامل ہیں۔ووٹرز شام 5 بجے تک اپنے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں جبکہ دن 1 بجے سے 2 بجے تک نمازِ ظہر اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں