جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بذریعہ قرعہ اندازی کسانوں میں زرعی آلات تقسیم کئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر، ایگزیکٹو انجینئر اعجاز احمد رندھاوا، اسسٹنٹ انجینئر ناصر رمضان، یونٹ انچارج چوہدری احسان علی نے بذریعہ قرعہ اندازی کسانوں میں زرعی آلات تقسیم کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر کے زیر اہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے جدید مشینی کاشت سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت خصوصی نرخوں پر زرعی آلات کی سکیم کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی، کنوینیر اے ڈی سی آرکاشف محمود ڈوگر کی ہدایت پر ضلعی افسران نے شرکت کی، قرعہ اندازی کی تقریب میں ایگزیکٹو انجینئر اعجاز احمد رندھاوا، اسسٹنٹ انجینئر ناصر رمضان، یونٹ انچارج چوہدری احسان علی نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ انجینئر زراعت توسیع ناصر رمضان، یونٹ انچارج چوہدری احسان علی سمیت کاشتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی،اے ڈی سی آر کاشف محمود ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہیں خوشحال کئے بغیر شعبہ زراعت کو پروان نہیں چڑھایا جا سکتا۔ کسانوں کو چاہیے کہ حکومت کی طرف سے ملنے والے زرعی آلات کا بہتر طریقے سے استعمال کرکے کاشت کاری کو پروان چڑھاتے ہوئے ملکی ترقی میں حصہ لیں۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر اعجاز احمد رندھاوا نے کہا کہ زراعت کی ترقی و توسیع حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، جلالپور کندوال نہر سے آبی مسائل میں کمی واقع ہوگی اور کسان خوشحال ہوگا۔ جو اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب محض زبانی کلامی نعروں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں