جہلم ہیپی ہوم سیکنڈری سکول کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ہیپی ہوم سیکنڈری سکول کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر الرحمن اور بابا عرفان الحق صاحب تھے، اس کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، سکول کی پرنسپل شمیم اختر نے فیتا کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اور بابا عرفان الحق نے اس موقع پر دعا خیر کی، ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سکول کا تفصیلی دورہ کیا، سکول میں بیٹھنے کیلئے بینچ، بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ بلاکس لائبریری اور لیبارٹری بھی بنائی گئی ہیں۔ سکول میں خوبصورت پودے اور گھاس لگایا گیا ہے جو خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ سکول کی تعمیر سے یہاں کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچے گا اچھی تعلیم، صحت مند ماحول اور اچھی تفریح میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں