ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرکے مسافروں کی زندگیاں اجیران بنا دیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی، ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرکے مسافروں کی زندگیاں اجیران بنا دیں، آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گے، بین الاضلاعی سفر کے ساتھ ساتھ مقامی چنگ چی ڈرائیورز بھی مسافروں کو لمبے ہاتھوں سے لوٹنے لگے، ڈی آرٹی اے کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، شہریوں کا چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی کیوجہ سے مسافروں کو دورانِ سفر شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے،2020 کے بعد کوئی کرایہ نامہ جاری نہیں کیا گیا جس کیوجہ سے بین الاضلاعی سفر کرنے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں، مسافروں کی جانب سے پوچھنے پر پٹرول کی قیمت کو جواز بنا کر زائدکرایہ وصول کیا جاتا ہے، جہلم سے راولپنڈی، جبکہ راولپنڈی سے جہلم کے کرائے میں نمایاں فرق ہے،مسافر ہائی ایس جو 14 سیٹرپاس ہے اس گاڑی میں 18 مسافروں کو بٹھا کر مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کردیاجاتا ہے،اس سلسلے میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہے جس کیوجہ سے ٹرانسپورٹروں نے مختلف اقسام کے کچی سڑک، پکی سڑک اور نیم پختہ سڑک کے حساب سے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جس کیوجہ مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے کرائے نامے جاری نہیں کئے گئے جس کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں،مسافروں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور نئے کرائے نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے مابین گالی گلوچ، لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں