مہنگائی کا طوفان غریبوں کی چیخیں نکل گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم مہنگائی کا طوفان غریبوں کی چیخیں نکل گئیں، شہری موجودہ حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن اور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام، ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہری موجودہ حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں، پاکستان میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، آٹا، چینی، گھی، ادویات، پھل، سبزی، دالیں، گوشت، دودھ، دہی، چاول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں، نوبت یہا ں تک آپہنچی ہے کہ غریب کا چولہا جلنا مشکل ہوگیاہے، جس سے اس حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے، تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں