بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا انکشاف،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت سنٹرل جیل اڈیالہ میں مسائل سے متعلق کیس میں ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ نے جہلم سمیت میانوالی جیل کا کچا چٹھا کھول دیا، عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ان پر ایلیٹ کلاس کی جانب سے شدید سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے، بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم کی منتقلی کے شواہد بھی فراہم کر دیئے، قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایزی پیسہ سے 1 لاکھ40 ہزار دینے کے ثبوت بھی دے دیئے، جیل حکام سرے سے انسانی حقوق سے ناواقف ہیں، جیل کے میٹنگ رجسٹر قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں ہوتا، جیل میں قیدیوں کیساتھ زور زبردستی کا سلوک کرکے حکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں، رپورٹ میں جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں