جہلم میں گزشتہ روزمزید 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھر میں گزشتہ روز تک مثبت کیسیز کی شرح %1.17 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں جنہیں گھروں میں آئسولیٹ کیا دیاگیا ہے،محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 148,529 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2773 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2685 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 87,152 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1290 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.56 ہے۔ ضلع بھرمیں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 866,288 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں