حکومت اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اور اس قیمتی اثاثے کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تو دعوے بہت کر رہی ہے کہ ہم نے اووسیز پاکستانیوں کیلئے یہ کیا اور یہ کیا لیکن حکومت کے بیان صرف اخباری بیانات اور سوشل میڈیا تک محدود ہے جو افسوس ناک ہے اووسیز پاکستانیوں کو جھوٹ پر مبنی دعوے نہیں بلکہ عملی کام چاہئے تا کہ اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے اووسیز پاکستانیوں کو بیرونی ممالک میں پاکستان سفارتخانوں کی طرف سے شدید مسائل سے دوچار ہے اووسیز کمیشن، اور وزرات خارجہ کی توجہ کی اشد ضرورت ہے تا کہ اووسیز لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر اووسیز زلفے بخاری سے پرزور مطالبہ ہے کہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں