ڈاکٹر رانا عمران سکندر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو گریڈ 21 میں ترقی پانے پرمبارکباد

Spread the love

امیدہے ڈاکٹر عمران ادارے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ،فیڈرل ھیلتھ الائنس پمز اسلام آباد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فیڈرل ہیلتھ الائنس پمز اسلام آباد کے مرکزی قائدین چوہدری قمر جاوید گجر ،راجہ محمد رب نواز، نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر امام دین کرسچن ویلفیئر کے قائد طارق مٹو اور دیگر ملازمین نے پمز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر رانا کو گریٹ 21 ویں ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پمز اور اس کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے درجہ چارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر اور ہیلتھ رزق الاؤنس کو ڈی فریز کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے،ایک بیان میں فیڈرل ھیلتھ الائنس پمز اسلام آباد نے پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو گریڈ 21 میں ترقی پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوءے کہاکہ ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ادارے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور پمز ملازمین کے دیرینہ مطالبات(سروس سٹرکچر )اور (ھیلتھ رسک الاونس ) کو ڈیفریز کرانے میں بھی اپنا مثبت رول ادا کریں گے امید رکھتے ہیں کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر صاحب اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے کو مثالی ادارہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں