پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے نقصان سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر واڑیچ کی ہدایات اورڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رضااللہ کی زیر نگرانی اور احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سوہاوہ نے گزشتہ روز 15 کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے راجہ وسیم حسن اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ہمراہ ماتحت ملازمین ترکی جوڑ جی ٹی روڈ سے چھینا گیا شہزور ڈالانمبری STT275 جس میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لوڈ تھے کو بازیاب کروا لیا جبکہ مسلح ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈیوٹی آفیسر راجہ وسیم حسن کا کہنا ہے کہ جب ہمیں ڈکیتی کی اطلاع ملی تو ہم نے فورا متعلقہ ڈرائیور سے رابطہ کر کے گاڑی کا نمبراور رنگ کے بارے دریافت کیا تاکہ جلد از جلد ہم گاڑی کو تلاش کر سکیں۔ گاڑی کی بازیابی کے بعد شہزور ڈرائیوار کے حوالے کر دی، شہزور ڈالا کے ڈرائیور نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے ڈیوٹی آفیسر انکی ٹیم اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔عوامی و سماجی رفاعی حلقوں نے پنجاب ہائی وے پولیس اور افسران کی اس کاروائی کو سراہا، شہریوں نے ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی اور مویشی برآمد کرنے والے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے تاکہ پٹرولنگ پولیس کے جوانوں میں مقابلے کا رجحان قائم ہو اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں