نیاز کے نام پر نشہ آور چیز کھلا کر چوری کی واردات کی کوشش ناکام

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ ٹھِل میں نیاز کے نام پر محلے دار خاتون نے رشتہ داروں کی مدد سے چاولوں میں نشہ آور چیز ملا کر پڑوسیوں کو بیہوش کرنے کے بعد چوری کی واردات کی کوشش کی، محلے داروں نے شور شرابا سن کر واردات ناکام بنا دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ ٹھِل شریف کی رہائشی (ف) نامی خاتون نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر ٹھِل گاوں کے ایک گھر میں نیاز کے نام پر کھانے کیلئے چاول بھجوائے جنکو کھاتے ہی اہل خانہ بیوش ہوگئے، جس کے بعد 3 افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اور سامان کی تلاشی لینی شروع کر دی آوازیں سن کر قریبی پڑوسیوں کو شک ہوا جنہوں نے شور و واویلا کر کے اہل محلہ کو اکٹھا کرلیا جس پر 2 نامعلوم افراد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تنویر نامی نوجوان کو موقع سے اہل محلہ نے پکڑ کر تھانہ جلالپورشریف پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ چاول کھانے سے بیہوش ہونیوالی تین بچیوں اور ان کی ماں سمیت 5 خواتین کو بیہوشی کی حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف منتقل کردیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان ریفر کر دیا گیا،گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی جو کہ الف 7 چک بھلوال ضلع سرگودھا کا رہائشی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث فاطمہ نامی مقامی خاتون کو بھی پولیس نے حراست میں میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں