ڈرائیونگ کے دوران میوزک سننے سے متعلق ڈرائیورز اور مسافروں کو آگاہی لیکچر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ایجوکیشن پروگرام سے متعلق ٹریفک رولز روڈ سیفٹی و موبائل فون کے استعمال اور میوزک سننے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد اکرم گوندل کی سربراہی میں لاری اڈہ بس اسٹینڈ پر جا کر ٹریفک رولز، روڈ سیفٹی موبائل فون کے استعمال اور ڈرائیونگ کے دوران میوزک سننے سے متعلق ڈرائیورز اور مسافروں کو آگاہی لیکچر دیا گیا، جس میں ڈرائیورز کو بتایا گیا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران موبائل فون کا استعمال اور اونچی آواز میں گانے سننا اخلاقاً و قانوناً جرم ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز میں گانے سننے سے ڈرائیورز اجتناب کریں، دوران سفر مسافر ہینڈ فری کا استعمال کریں تاکہ کسی دوسرے مسافر کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے،دوران سفر اپنے اور دوسروں کے سکون کو یقینی بنائیں، تمام مسافروں کو آگاہی لیکچر دیا گیا کہ پبلک سروس وہیکل کا استعمال تمام طبقات مرد وخواتین، بچے، بوڑھے اور مریض تمام افراد کرتے ہیں دوران سفر تمام مسافروں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا بھی کہا گیاتا کہ کوئی بھی مسافر موبائل فون پر اونچی آواز میں گانے سننے سے اجتناب کرے اور دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنے، ڈرائیورز بھی مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسافروں کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت کریں، سٹی ٹریفک پولیس جہلم ہر موقع پر عوامی خدمات کے لئے ہمہ وقت حاضر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں