جہلم جی ٹی روڈ پر روڈ کراسنگ کے لئے بنائے گئے یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم جی ٹی روڈ پر روڈ کراسنگ کے لئے بنائے گئے یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے، منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث متعدد یوٹرن مہلک حادثات کا سبب بن رہے ہیں، جس کیوجہ سے متعدد افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں جبکہ بیشتر افراد زندگی بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے جہلم جی ٹی روڈ پر تعمیر ہونے والے یوٹرن کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے، تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ تعمیر ہونے والے یوٹرن آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں، ناقص حکمت عملی کے تحت جگہ جگہ تعمیر ہونے والے یوٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں، شہر سے آنے والے افراد اچانک جی ٹی روڈ جبکہ جی ٹی روڈ سے آنے والی گاڑیاں اچانک یوٹرن لیتی ہیں جس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے ہیں جس کیوجہ سے متعدد افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں جبکہ بیشتر زندگی بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں، جہلم کے شہریوں نے این ایچ اے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ جی ٹی روڈ پر تعمیر ہونے والے خونی یو ٹرن کے خاتمے کے ل ئے حکمت عملی مرتب کی جائے اور جگہ جگہ قائم یوٹرن کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں