جہلم کے 2 شہداء نے اپنی زندگیاں دھرتی ماں پر قربان کردیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کے 2 شہداء نے اپنی زندگیاں دھرتی ماں پر قربان کردیں،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی دونوں شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پنچگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی محمد ظفر اقبال کو ان کے آبائی علاقہ ہون ہموالہ، زین علی کو ان کے آبائی قبرستان سنگھوئی میں دونوں شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخا ک کیا گیا،نماز جنازہ میں، شہری سماجی رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی، صحافی، سرکاری، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ضلع جہلم کے ہر قبرستان میں شہداء کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ جہلم کی مٹی سے تعلق رکھنے والے شہداء کی چھاتیوں میں گولیاں لگتی ہیں آج تک کسی شہید کی پیٹھ میں گولی نہیں لگی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہلم دھرتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان دلیری کے ساتھ شدت پسندوں کا مقابلہ کرتے ہیں، چوہدری فراز حسین، چوہدری رضوان منور، چوہدری غلام احمد زمرد، عامرکیانی، چوہدری دانیال عابدنے دونوں شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں