ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان کی دیانتدار اور ولولہ انگیز قیادت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملکی خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے، جسے اب روکنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی پارٹی تنظیموں کے تحلیل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان ایک نئے عزم اور ولولہ کیساتھ وزیراعظم عمران خان کی تحریک ہر اول دستہ بن کر میدان عمل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار کارکن پارٹی عہدوں کے ہرگز طلب نہیں کرتے ان کی منزل ایک روشن، خوشحال اور مضبوط خوددار پاکستان کا قیام ہے، پارٹی کے صوبائی صدر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود بہت جلد نئی تنظیم سازی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں