معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم منہاس کھائی کوٹلی والے گزشتہ روز مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم منہاس کھائی کوٹلی والے گزشتہ روز مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کھائی کوٹلی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی،سیاسی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے علاقہ کھائی کوٹلی کی معروف سماجی، رفاعی شخصیت حاجی محمد اسلم منہاس گزشتہ روز وفات پا گئے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کھائی کوٹلی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہر سمیت علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، سیاسی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا ء کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں