
وہاڑی (عارف چودھری)۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وہاڑی آمد اور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، قمر اقبال چوہدری، سابق چیف وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نصر اقبال چوہدری، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 234 وچیئرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب زاہد اقبال چوہدری، پی ٹی آئی اسکاٹ لینڈ کے سا بق صدر فخر اقبال چوہدری، قاری نذر اقبال چوہدری کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت کیا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔والدہ کا انتقال کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں۔ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا رضائے الہٰی ہے ماں جیسی انمول نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کی جدائی کا دکھ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے دکھ کی گھڑی میں ہمارا غم بانٹا۔ اس موقع پر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، ڈاکٹر چوہدری محمد اقبال،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان بدھ، وائس چیئرمین رانا عمران الحق، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ نعیم پاشا، بانی صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد،حاجی عبد المجید فیاض، خان محمد سجاد خان کھچی،رائے مبشر کھرل، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی بابر منظور دوگل، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست، آفتاب گجر، زاہد کریم گجر، شیخ محمد حسین سلیم، جام طاہر سٹھار، چوہدری فہیم اسلم، حافظ عبداللہ، میاں تا ج پیر ازدہ،شہزاد فرید ڈوگر،چوہدری عامر زمان گجر، چوہدری عنایت گجر،راؤ اشرف،سید توقیر شاہ اور معززین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔