مضر صحت منرل واٹر کی فروخت جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سمیت ضلع بھر میں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت جاری،شہریوں کی قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی منی فیکٹریاں منرل واٹر کے نام پر مضر صحت غیررجسٹرڈ پانی فروخت کرنے میں مصروف، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق بااثر افراد نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر منرل واٹر کی منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں جہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کروا کر بوتلوں پر چسپاں کر د ئیے جاتے ہیں،ناقص، غیر معیاری، مضر صحت منرل واٹر کو شادی ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، دکانوں، سرکاری و نجی ہسپتالوں کی کینٹینز کے مالکان کوبھاری منافع دے کر فروخت کررہے ہیں،ناقص و غیر معیاری غیر رجسٹرڈ منرل واٹر کے استعمال سے شہری،خواتین، بزرگ،بچے ہیپاٹائٹس معدے کے سرطان اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت پانی فروخت کرنے والی جعلی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف انسدادی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں