مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے، مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 2سو75 سے 300روپے تک فروخت ہورہاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری انتظامیہ نے شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے باعث مرغی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث غریب طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے، مرغی کا گوشت بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے نرخ نامے چیک کرنے والی کوئی اتھارٹی بھی موجود نہ ہے جس کیوجہ سے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں، عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ضلع بھر میں یکساں نرخ مقرر کئے جائیں اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مرغی کا گوشت خرید کا استعمال کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں