موسم کی تبدیلی مریض نزلہ، زکام،کھانسی اور بخار میں مبتلا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم موسم کی تبدیلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریض نزلہ، زکام،کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو کر پہنچنے لگے، ان امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ،سردی کے موسم میں اس طرح کی بیماریاں عام سی بات ہے،موسم تبدیل ہو رہا ہے اورصبح سویرے سردی کا اثر بڑھنے سے ایسی صورت حال میں موسمی بیماریوں کے بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ خاص کر زکام، نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔عام دنوں کے مقابلے اس موسم میں زکام، کھانسی سمیت بدن درد اور بخار میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، جس کیوجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے، دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں صبح اور شام کے وقت گرم ملبوسات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں