پنجاب حکومت کی ہدایت پر جہلم میں”دیوارِ احساس پروگرام”آج تقریباً ایک ماہ بعد اختتام پذیر ہو گیا

Spread the love

پنجاب حکومت کی ہدایت پر جہلم میں”دیوارِ احساس پروگرام”آج تقریباً ایک ماہ بعد اختتام پذیر ہو گیا۔اس آخری روز بھی مخیر حضرات کے عطیات دینے کا سلسلہ جاری رہا۔آج عطیات دینے والوں میں المرکز کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم اوراس کی ذیلی تنظیموں کے علاوہ الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر کئی فلاحی تنظیموں نے رضائیاں نئیےگرم کپڑے،جیکٹس،پینٹ کوٹ سوٹ، کوٹ،شادی کے لئے کپڑے اور موسم سرما کی مناسبت سے دیگر اشیائے ضروریات تقسیم کیں۔اس موقع پر ایم پی اے محترمہ سبرینہ جاوید صاحبہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،خاتون سید،سید ذوالفقار حسین شاہ۔ڈاکٹر عبد الغفور اور عبدالغفور چوہان چئیر مین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے ضرورت مندوں میں رضائیاں اور دیگر اشیاء تقسیم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں صرف یہ جہلم کو اعزاز حاصل ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے پورا ایک ماہ یہ پروگرام جاری وساری رکھا۔جس سے بلا مبالغہ ہزاروں مستحقین مستفید ہوئے۔آخر میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری واجد حسین،ان کے سٹاف،اپنے سٹاف،جہلم فورم،المرکز جہلم،الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ،خیر الناس،تنظیم عمل اور دیگر تمام فلاحی تنظیموں کے عہدیداران بالخصوص ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر عبد الغفور،فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اورسعید احمد الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورا ایک ماہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ،ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے انتہائی مستعدی اور محنت سے اس پروگرام کو انتہائی کامیاب بنایا۔۔
اس پروگرام کا اگلا مرحلہ مورخہ 13-فروری 2022ءکو جہلم کے نواحی گاؤں پدھری میں متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں