موجودہ حلقہ بندیاں ن لیگ کا ووٹ بنک توڑنے کی کوشش ہے ہوا بتا رہی ہے کہ ن لیگ دوبارہ آرہی ہے, نواب زادہ طالب مہدی

Spread the love

جہلم بیورو رپورٹ
جہلم بھر میں حلقہ بندیوں کے نام پر جو کچھ کیا گیا وہ ن لیگ کا ووٹ توڑنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے یہ بات ضلع جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور رہنما مسلم لیگ ن نواب زادہ طالب نے ایک خصوصی بیان میں کہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑھے گا ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہے اور وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے نواب زادہ طالب مہدی نے کہا کہ آنے والا وقت صرف اور میاں برادران اور ن لیگ کا ہے ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب ن لیگ پھر سے جہلم کو اپنا قلعہ بنا دے گی ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام سے آج کا نہیں برسوں پرانا رشتہ ہے اور یہ صرف سیاسی نہیں نوابزادہ خاندان سے اس حلقے کے عوام کا دلی رشتہ ہے نواب زادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ انشاللہ ہر قسم کے انتخابات میں بھرپور انداز میں نا صرف حصہ لیں گے بلکہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے نواب زادہ طالب مہدی نے کہا کہ پنڈ دادنخان ہمارا گھر ہے ہماری دھرتی ہے اس اس گھر اور دھرتی کے سیاسی اور ہر قسم کے حقوق کا ہر فورم پر بھر پور دفاع کریں گے نواب زادہ طالب مہدی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کے سوا کچھ نہیں دے سکی انشاللہ ن لیگ اقتدار میں آکر ملک کی ترقی کا ٹوٹا ہوا سفر دوبارہ شروع کرے گی اس موقع پر نواب زادہ طالب مہدی مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چوہدری نواز سمور کے بھانجے کی دعوت ولیمہ میں بھی شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں