وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیاکے نومنتخب عہدہ داران و ممبران سے ملاقات

Spread the love

جہلم :چوہدری زاہد حیات
وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیاکے نومنتخب عہدہ داران و ممبران سے ملاقات، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جہلم پریس کو ڈیجیٹیلائزکرکے الیکٹرانک میڈیا کے لیے بالائی منزل پر ھال،ساؤنڈ سسٹم ،فرنیچر سمیت تمام سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی،صحافیوں کو گھر بنانے کے لیے قرضے ،اکریڈیشن اور صحت کارڈ بھی فراہم کیے جائیں گے،جہلم پریس کلب کے وفد سے بات کرتے ہوۓ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جہلم بھی شامل ہے ،جہلم کے لوگ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے اپنی کمر باندھ لیں،انشاءاللہ جسطرح ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ہم اپنی کارکردگی کی بناء پر کلین سویپ کریں گے انہوں نے کہاوزیراعظم عمران خان نے جہلم کی عوام کو پچاس سال بعد للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے اور کینال کا تحفہ دیا ،اسلام آباد سے کھاریاں موٹروے کا ٹینڈر جاری ہو چکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا،یہ وزیر اعظم عمران خان کا جہلم کی عوام کیلئے تیسرا بڑا تحفہ ہے ،کھاریاں موٹروے پراجیکٹ سے جہلم اسلام آباد کی پچاس منٹ کی مسافت پر رہ جائے گی،للہ تا جہلم ڈیول کیرج ، کراچی ،جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کو کشمیر تک ملانے والی ملک کی سب سے اہم شاہراہ بن جائے گی،اسکے ساتھ ساتھ بجلی کے منصوبے بھی جاری ہیں جس سے کم وولٹیج کا مسئلہ بھی حل ہو جاۓ گا،ضلع جہلم کی عوام اپنے محسن عمران خان کو بلدیاتی الیکشن اور اگلے عام انتخابات میں ضلع بھر میں کلین سویپ کرکے تحفہ دے گی انہوں نے کہا جہلم کے صحافیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی میں جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جہلم پریس کلب میں ڈیجیٹل لیب اور میڈیا ہال جلد مکمل کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں