جہلم پریس کے صدر محمد شہباز بٹ پر قاتلانہ حملہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پریس کے صدر محمد شہباز بٹ پر قاتلانہ حملہ، حملے میں محمد شہباز بٹ شدید زخمی ہوگئے،جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت۔ صحافیوں نے معرو ف سینئر صحافی صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ پر حملے میں ملوث افراد کو جلداز جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ معمول کے مطابق جہلم پریس کلب آرہے تھے کہ پیرا غیب چوک کے قریب بدوں نمبر موٹر سائیکل 125 پر سوار 2 نامعلوم افراد جنہوں نے ہیلمٹ پہن کر ماسک لگا رکھتے تھے، اچانک گاڑی کے آگے موٹر سائیکل کھڑی کر دی، محمد شہبازبٹ نے اچانک گاڑی روکنے کی وجہ دریافت کی تو نامعلوم افراد نے صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ پر حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجے میں محمد شہباز بٹ کے سراور ٹانگوں پر گہری چوٹیں آئیں، نامعلوم حملہ آور واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، محمد شہباز بٹ کو انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری،سیاسی صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے محمد شہباز بٹ پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ صحافی بغیر کسی خوف کے عوامی مسائل کو اجاگر کر سکیں۔ دوسری جانب صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب سید مستفیض اقبال بخاری، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادرمخلص، چیئرمین میڈیا ون سید اکرم حسین بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تھانہ سول لائن پولیس بھرپور تعاون کر رہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی ہمارے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں