کرونا وائرس کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے۔اکرام الدین

Spread the love

کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات

اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈسک)تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی عوام اور عالم انسانیت ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا میں روز بروز اضافہ انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس وبا اور آفت بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیل گیی جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ مر گئے ہیں جو افسوس ناک ہے کرونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جس کی کوئی علاج نہیں بلکہ کرونا وائرس کا علاج صرف نماز اور قرآن پاک کی تلاوت سے ممکن ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عوام کو احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ گھر بیٹھنے اور حکومتی تدابیر پر عمل کرنے سے ممکن ہے اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس سے ملک بھر کے عوام کو نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو اللہ تبارک و تعالی جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے.آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں