یو جی آرٹ اینڈ کلچر ویمن گروپ کے زیر انتظام بروز سوموار مورخہ یکم اگست بیاد حسین کے موضوع پر ایک محفل درس کا اہتمام

Spread the love

یو جی آرٹ اینڈ کلچر ویمن گروپ ( صابرہ ناہید بیورو جیف اردو گلوبل ) کے زیر انتظام بروز سوموار مورخہ یکم اگست بیاد حسین کے موضوع پر ایک محفل درس کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی آرگنائزر شبنم مرزا ، جنرل سیکرٹری شبانہ اقبال اور انفارمیشن سیکرٹری تنزیلہ ضیاء تھیں،۔ یہ محفل محترمہ باجی نازی کے گھر منعقد کی گئی۔ عالمہ ام انس نے خصوصی بیان پیش کیا اور امام حسین کی زندگی اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی ۔ جس کو سامعین نے بہت پسند کیا ۔ دلشاد ، سیدہ نزہت ، دلشاد ، باجی بازغہ ، شبنم مرزا ، باجی عذرا ، شبنم شہزادی اور باجی فضیلت نے خوبصورت نعتیں پڑھ کر محفل کو پر نور کیا ۔ محفل میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور استفسار کیا کہ آئندہ بھی ایسی محافل جاری رکھی جائیں تاکہ خواتین اور نئی نسل کے علم میں اضافہ ہو ۔ محفل کے آخر میں سلام پیش کیا گیا اور پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں