لندن (اعارف چودھری)انگلینڈ کا 15جون سے تمام مساجد کھولنے کا اعلان، انگلینڈ میں 15جون سے مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا جائے گا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تمام عبادت گاہیں کھولی جائیں گی جہاں انفرادی طور پر عبادت کی جاسکے گی۔ ایس او پیز پر عمل کرنا ھو گا شادیوں کے اجتماع کی اجازت ہوگی۔
کوئی بھی ایسی عبادت نہیں کی جاسکے گی جس میں اجتماعیت کا عنصر ہو۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مذہبی رہنماؤں کے مطالبے پر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام مذاہب کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہورہی ہے تو عبادت گاہوں کو بھی کھولا جائے۔ خیال رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 15جون سے ہوگا اور یہ فیصلہ صرف انگلینڈ کیلئے ہے، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں اس حوالے سے ابھی پابندی جاری رہے گی
