برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر 14 روز قرنطینہ کی شرط عائد کردی گئی

Spread the love

برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر 14 روز قرنطینہ کی شرط عائد کردی گئی۔ برطانوی ایئر لائن (برٹش ایئرویز ) نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ایئر لائن کے مطابق 8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر 14 دن قرنطینہ کی شرط عائد کی گئی ہے۔برٹش ائیرویز کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافر برطانیہ میں اپنے گھروں پر قرنطینہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو گئی جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 2 ہزار 170 ریکارڈ کی گئی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں