امریکہ سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

Spread the love

لندن(عارف چودھری )امریکہ سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہروں کا یہ سلسلہ امریکہ سے نکل کرکینیڈا، یورپ ،آسٹریلیا اور ایشیا تک پھیل چکا ہے تاہم برطانیہ میں ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ متشدد مظاہرے کی شکل اختیار کرگیا۔

خیال رہے لندن میں پولیس اور مظاہرین میں وزیراعظم ہاوس کے سامنے تصادم ہوا تھا جس میں 14سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ دوسری جانب برطانوی شہر برسٹل میں مشتعل مظاہرین نے ایک غلام تاجر کا مجسمہ اتارا اور اسے ندی میں پھینک دیا۔ 17 ویں صدی کے ممتاز غلام تاجرایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ گرانے کے لئے رسے استعمال کیے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک شرپسند عناصر نے غنڈہ گردی کی اس لیے وہاں ہونے والا احتجاج متشدد شکل اختیارکرگیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معاشرتی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن انہیں پولیس پر حملہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر نے غنڈہ گردی کے ذریعہ مظاہرو میں بگاڑ پیدا کیا اور اسی مقصد کی نفی کی جس کے لئے وہ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ذمہ داران کو جوابدہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں