ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں سال گویجویشن کی تقریب منسوخ کی گئی تھی، جس وجہ سے ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر سے گریجویشن کرنے والے ہزاروں طلبہ کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے یوٹیوب نے ورچوئل تقریبات کا اہتمام کیا۔یوٹیوب کی ورچوئل تقریب کے ذریعے ہی ملالہ یوسف زئی نے خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے گریجویشن کرنے والے تمام افراد کو کہا کہ ان سب نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی، اب وہ دنیا کو بدلنے کے لیے کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں