نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا آخری مریض بھی آج صحتیاب ہوکر گھر کو جاچکا

Spread the love

لندن(عارف چودھری))نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا آخری مریض بھی آج صحتیاب ہوکر گھر کو جاچکا جس کے بعد کیویز وزیر اعظم جیسنڈا آردرن نے ملک کے کورونا سے مکمل پاک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈاآرڈرن نے ویلنگسٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کورونا پر قابو پانے کااعلان کیا۔ اسی دوران ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ آخری مریض بھی صحتیاب ہوچکا ہے اور اب ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک بھی شخص موجود نہیں ہے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔انہوں نے کہا انہوں نے لاونج میں رقص کیااور وہ خوشی اور حیرت کے ملے جلے احساسات محسوس کررہی تھیں۔

رپورٹر نے یہی سوال نیوزی لینڈ کی محکمہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ سے کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی طرح خوبصورت رقص نہیں کرسکتی جس پر سب مسکرا دیئے۔پریس کانفرنس میں جیسنڈا نے کہا کہ نیوزی لینڈرز اس وائرس کے خلاف متحد ہیں اور اس کا خاتمہ کرکے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں