پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ایڈوائزر وزیر اعظم پاکستان چودھری محمد خورشید زمان جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر

Spread the love

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ایڈوائزر وزیر اعظم پاکستان چودھری محمد خورشید زمان جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں کہ اعزاز میں نامور سماجی و ثقافتی شخصیت آشٹن گروپ کے روح رواں مرزا محمد یونس اور حاجی قیوم نے اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ دیا ۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد خورشید زمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے تحریک انصاف کی حکومت نے جو ووٹ دینے اور انتخابات میں حصہ لینے کا وعدہ کیا تھا پاکستانی قوم سے کیے گئے اور وعدوں کی طرح ابھی تک اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بارے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار انڈیا میں بسنے والے مسلمانوں پر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان کمیونٹی کی طرح ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے ہمیں اسکے خلاف بھرپور آواز اُٹھانی چاہیے انکی شناخت کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے حتیٰ کہ بھارت میں مسلمانوں کے قبرستان بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ اس موقع پر اولڈہم کونسل کے کونسلر آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دس ماہ سے لاک ڈاؤن ہے کشمیری عوام کو بنیادی حقوق اور آزادی رائے  اور مذہبی آزادی سے بھی محروم رکھا ہوا ہے ہم سب کو اس بارے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ حاجی ازرم کا کہنا تھا کہ ہمارے معزز مہمان محمد خورشید زمان اور انکے خاندان کی پاکستان اور بالخصوص گوجر خان میں بے شمار عوامی خدمات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ہم امید کرتے ہیں کہ ہم برطانیہ میں بسنے والوں کے مسائل کو حل کروانے میں بھی یہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے میزبان حاجی مرزا محمد قیوم نے مختصر وقت کے نوٹس پر انکی دعوت کو قبول کر کے آنے والے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات حاجی مرزا عبد القیوم ، راجہ ساجد ،راجہ عابد ،مرزا خالد ،مرزا خرم  بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں