راچڈیل (چودھری عارف پندھیر)عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں اور تنخواہ دار طبقہ پس کے رہ جائیگا کرونا کے مقابلے میں صحت کے بجٹ میں صرف 1.3 فیصد اضافہ حکومتی حساسیت کا مذاق اڑا رہا ہے 34 کھرب اور سینتیس ارب خسارے کا پاکستانی بجٹ آنے والے وقت میں ریاست عوام اور حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے جہاں عوام جلد سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آئیں گے۔ ستر سالہ تاریخ کی ریکارڈ توڑتی منفی شرح نمو کارکردگی کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔ عمران خان حکومت کے پاس تارکین وطن کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے بیرسٹر امجد ملک چئیرمین پاکستانی وکلاء ایسوسی ایشن اے پی ایل برطانیہ سابق چئیرمین گورنرز باڈی اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن
