اولڈھم رپورٹ ,چودھری عارف پندھیر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جب سے برطانیہ میں کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو کوآرڈینیٹر تعینات کیا ہے کشمیری کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اولڈہم کی سماجی کاروباری سیاسی شخصیت حاجی منظور حسین خالق آبادی اور حافظ منصور خالق آبادی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ دیا جس میں انکے خاندان کے افراد بر طانیہ کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ شبیر کاکڑوی ، راجہ صغیر حسین ، حاجی نذر حسین سابقہ کونسلا جاوید اقبال -حاجی اکبر -شاھد اعظم فیصل امین-محمد وسیم- محمد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بیرون ملک بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیری کمیونٹی کے جو مسائل آزاد کشمیر میں ہیں انکو وہ پاکستان ہائی کمیشن لندن اور حکومت آزاد کشمیر تک پہنچائیں گے اس سلسلے میں کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے میزبان حاجی منظور حسین خالق آبادی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ قاری منصور حسین کا کہنا تھا کہ امید ہے راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو جو ذمہ داری سونپی گئ ہے وہ آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ ملکر احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ فیصل آمین کا کہنا تھا کہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کے کوآرڈینیٹر بننے پر دلی خوشی ہوئ ہے ہمیں امید ہے وہ کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں کردار ادا کریں گے۔ میزبان حاجی منظور خالق آبادی نے راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک اہل شخص کو ذمہ داریاں سونپیں۔استقبالیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی انکی تعیناتی کو کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں خوش آئند قرار دیا۔