گورنر پنجاب چودھری سرور کے اچھے کاموں کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے, چودھری نواز

Spread the love

لندن(عارف چودھری) چودھری محمد سرور جب سے گورنر پنجاب بنے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ھونا شروع ھو گئے ھیں یہ باتیں بر طانیہ کی کاروباری شخصیت اورتحریک انصاف بر طانیہ کے راہنما چودھری نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہیں انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے چودھری سرور گورنر بنے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ھمیشہ کھلے رھتے ہیں گورنر پنجاب بن کر انہوں نے میرٹ پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو تقرر کیا پنجاب کی یونیورسٹیوں میں طالبعلموں کے لئے قرآن شریف کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا ضروری قرار دیا اور پنجاب میں صاف پانی کےپراجیکٹ شروع کئے اور ھمیں امید ھے کہ چودھری سرور مزید اچھے پراجیکٹ شروع کریں گے جس سے پنجاب کی عوام کو فائدہ ھو گا -چودھری نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ھو جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں