ایڈیشنل سیشن جج نور محمد دھوتڑ نے منشیات کے مقدمہ 518/23میں ملزم کو ا0 سال قید کی سزا سنا دی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نور محمد دھوتڑ نے گکھڑ منڈی کے منشیات کے مقدمہ 518/23میں ملزم ملک قدیر گجر ولد ملک محمد منیر گجر ساکن چیمہ ٹاؤن محلہ حاجی حسن پورہ گکھڑ منڈی کو 10سال قید اور ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔ملزم ملک قدیر گجر سے 11جون2023کو 2150گرام چرس برآمد ہوئی ملزم پر بجرم منشیات رکھنے کے ایکٹ نمبر1997-9-(1)3Cکے تحت مقدمہ نمبری 518/23درج ہواتھا ملزم کو تفتیش کے بعد جوڈیشل کیا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں