عباسی خاندان نواب صادق کے پاکستان پر احسانات

Spread the love

تحریر:چوہدری محمد افضل
ذوالفقار علی بھٹو وزیراعظم پاکستان کے ریاست بہاولپور کو تحفے،یہ اس دور کی بات ہے جب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بہاولپور کا سرکاری دورہ کیا نہ صرف چند اداروں کو ترقی دی بلکہ ان اداروں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس وقت کے طالب علم رہنما جنرل سیکرٹری سٹوڈنٹ یونین ایس ای کالج عظیم ملک نے سرکٹ ہاؤس میں وفد کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو سے ملاقات کی اور حسب ذیل مطالبات پیش کیے۔جن میں جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کا درجہ دینے بہاولپور میڈیکل کالج، ریڈیو پاکستان کا قیام، ایس ای کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینا، گرلز کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینا،صادق کمرشل انسٹیٹیوٹ کو کمرشل کالج کا درجہ دینا،بہاولپور کو سینٹ میں نمائندگی، شامل تھی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو نے مطالبات منظور کیے بلکہ اس موقع پر دستی احکام بھی صادر فرمائے۔ قاضی شاہد اور مسعود خان بہاولپور کے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اس نمائندہ ملاقات میں بین الصوبائی وزیر عبدالحفیظ پیرزادہ جو اس وقت مرکزی وزیر تعلیم بھی تھے، موجود تھے نمائندہ طلبہ وفد نے وزیراعظم کے اقدام کو بہاولپور کی ترقی میں سنگ میل قرار دیا۔ خاص مطالبہ جو اس وقت کے طالب علم رہنما عظیم ملک نے کرایا جو کہ بڑی اہمیت کا حامل تھا جناب قائد عوام آپ، کسانوں،مزدوروں اور طالب علموں کے قائد ہیں عوام کی طرف سے مطالبہ ہے جبکہ نظر ثانی فرمائیں، جو ایم پی اے، ایم این اے حضرات عوام کے ووٹ لیکر اسمبلی میں جاکر عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے اور عوام سے بے وفائی کرتے ہیں ان کے خلاف عوام کو رریکال کا حق دیا جائے اس موقع پر وزیر اعظم نے حفیظ پیرزادہ کو مخاطب کرکے حکم دیا۔ کہ آئندہ اسمبلی سیشن میں پیش کریں۔مگر وقت نے وفا نہ کی اور یہ وعدہ پورا نہ ہوا،
اللہ محسن بہاولپور کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں