برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں کمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو چکے ہیں

Spread the love

مانچسٹر-رپورٹ -چودھری عارف پندھیر

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں کمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔لذت سے بھرپور پاکستانی کھابوں کا مزہ اڑانے کے لیے دوردراز کے علاقوں سے پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نے مانچسٹر کا رخ کیا اور چار ماہ بعد خاندان و دوست احباب کے ساتھ خوب مزے اڑائے۔ رائل نواب لندن اور مانچسٹر ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو محبوب حسین کا کہنا تھا کہ لوگ کئ دنوں سے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بےتاب تھے ہم نے حکومت کی طرف سے دی گئ ہدایات سے بڑھ اپنے سٹاف اور گاہکوں کی صحت و حفاظت کے لیے تدابیر اختیار کی ہیں اگر لوگوں نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تو سب کے لیے بہتر ہو گا ہم لوگوں کی بہتر خدمت کے لیے ہمہ تن گوش ہیں۔ سینئر مینجر رائل نواب خاور جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے کھانے کے لیے آنے والے افراد کو ماسک، ہاتھ صفائ کے لیے سینٹائزر اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے راہنمائی کی ہے اور سٹاف کو کورونا وائرس کی وبا بارے تربیت دی ہے اگر سٹاف اور گاہکوں نے عمل کیا تو سب معاملات بخوبی چلتے رہیں گے۔ بر طانیہ کی کاروباری شخصیت ملک آمین کا کہنا تھا رائل نواب ریسٹورنٹ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات تسلی بخش ہیں میں اپنے خاندان کے ساتھ آیا ہوں ہم اپنے آپ کو بالکل محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ حقان اور دیگر افراد جو چار ماہ کے بعد کھانے کے آئے تھے انہوں نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد کھانے کے لیے آئے ہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں