میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،روبینہ تبسّم،فلک ناز سیٹھی،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی جبکہ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 59 مریض عورتیں اور بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔جن میں تین الٹراساؤنڈ کیس بھی تھے۔
گزشتہ ماہ “ماؤں کے عالمی دن” کے موقع پر ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام”صنعت ذار جہلم “میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ ایک انتہائی شاندار اور کامیاب پروگرام تھا۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،تہمینہ گل چوہدری اور دیگر مقررین نے اسلامی نکتہ نظر سے ماؤں کا معاشرے میں مقام اور ان کی عزت و احترام کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ماہ جون 2024ء میں ہونے والے میڈیکل پروگرام”ہیٹ اسٹروک”اور “گیسٹرو”کے بارے میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیاگیا ۔کہ مورخہ 12-جون 2024ء بروز بدھ دن گیارہ بجے گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی اور تہمینہ گل چوہدری ان بیماریوں کی وجوہات،ان کی علامات اور ان سے بچاؤ کے لیئے اپنے طبی مشوروں سے حاضرین کو آگاہ کریں گی۔
آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد عبید مرزا نے کی۔ اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں