I-SAPS کے زیرِ اہتمام جہلم کے مقامی گورنمنٹ سکول میں جوائنٹ سیشن کا انعقاد-

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول آئمہ جٹہ میں I-SAPS کے زیرِ اہتمام سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک اور سکول کونسل کے جوائنٹ سیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹہ ، گورنمنٹ فوجی ٹیکسٹائل ملز ، گورنمنٹ چک جمال سکول ، گورنمنٹ پرائمری سکول چیتین کی ہیڈ ٹیچرز اور دیگر پبلک اسکول کی ہیڈ ٹیچرز اور کلاس ٹیچرز نے شرکت کے علاوہ
تحصیل و ضلع جہلم کے مختلف سکولوں کی سکول کونسل کے چیئرمین اور ممبران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹورک کے ممبران نے بھرپور طریقے سے سیشن میں شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا ۔اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر I-SAPS جہلم راجہ ذیشان اسلم نے سیشن کا آغاز کیا اور پہلے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے مقاصد کو متعارف کرایا۔ نیز سکول کونسل ممبران کی ذمے داریاں اور سکولوں کی ترقی میں ان کے کردار کو واضح کیا۔ اس کے علاوہ سکول کونسل ممبران سے ان کے مسائل اور ان مسائل کو حل کرنے کی تجویز دی گئی۔ اسکول کونسلوں کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بھرپور ڈسکشن کی گئی ۔
اس کے بعد کمیونٹی کی شمولیت اور تعلیم میں شرکت کو بڑھاوا دینے کے لیے ہیڈ ٹیچرز کی رائے لی گئی۔ اگلی سہ ماہی/سال کے لیئے ترجیحات اور ایکشن پلان ترتیب دینے جیسے اہم موضوع پر بھی غور کیا گیا ۔
اس کے علاوہ سرکاری سکولوں کے مسائل ،جس کی نشاندہی سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کی ٹیم گاہے بگاہے کرتی رہتی ہے۔اور پھر سکولوں کے سربراہان اور محکمہ تعلیم کے افسران کے تعاون اور کوششوں سے حل کرتی رہتی ہے۔اس کے باوجود بہت سارے مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں نیز مختلف وجوہات کی بناء پر بہت سارے بچے سکول نہیں جا سکتے۔اور اگر چلے بھی جائیں تو ان میں سے کچھ پرائمری اور مڈل سطح تک ہی تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔اور سکول چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میٹرک تک پہنچتے پہنچتے سکول جانے والے بچوں کی تعداد بہت کم رہ جاتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر سکول کونسل ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ سکول کونسل کی جو ذمہ داریاں جو کہ اج کی ہمیں میٹنگ میں بتائی گئی ہیں۔ اس پہلے سے ہم آشنا نہ تھے لیکن اب چونکہ ہمیں یہ ساری ذمہ داریوں کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے۔ لہذا ہم ان پر بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں