متروک وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سکھ مذہب کے قدیمی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا

Spread the love


جہلم( بلال رضا کی رپورٹ)
متروک وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سکھ مذہب کے قدیمی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا،
سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ،ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللّٰہ کھو کھر، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، XEN بلال احمد و دیگر افسران اور سکھ رہنما انکے ہمراہ موجود تھے ۔ جہلم میں واقع 2کنال رقبہ پر محیط گور و دوارہ کی تزئین وآرائش کے لیے ٹرسٹ بورڈنے 109ملین مختص کیے ہیں ۔جبکہ گو ردوارہ کی اصل شکل میں بحالی کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ گوردوارہ کی بحالی دنیا بھر کی سکھ براداری کے لیے امن اور محبت کا پیغام ہے۔سردار رامیش سنگھ اروڑا نے سنو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق،پاکستان میں بسنے والے تمام سکھ و ہند وبرادری کو مکمل سہولیات و مراعات دی جا رہی ہیں۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق گورو دارہ کی بحالی اور تزئین و آرائش کے حوالےسےبورڈ سے فنڈز کی منظور ی و دیگر تما م تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا ہے ،والڈ سٹی کو فنڈز کی ادائیگی چار اقساط میں کی جائے گی جسکی پہلی قسط دسمبر 2023میں آدا کرد ی گئ ہے ۔گوردوارہ کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او, ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اسحاق ، انسپکٹر ماجد ،غلام قمبر،دیگر افسران و سکھ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی او ر انہوں نے اس تاریخی گورو دوارہ کی بحالی پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیئرمین ٹرسٹ بورڈ،سید عطاء الرحمن کا خصوصی الفاظ میں شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں