سی ڈی سی المرکزجہلم کاماہانہ اجلاس.

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)
سی ڈی سی المرکز جہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم میں ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر نے کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی، عبد الغفور چوہان ،محمد امین میر،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،چوہدری جاوید اقبال،عبدالوحید رزاق،سید جاوید رضوی،استاد عبد الرحمن مانی،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور دیگر ممبران و عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا ۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جنرل سیکرٹری نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا کہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں 8- جولائی2024ء کو ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔
جس کیلے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں