,میر شکیل الرحمان اور مطیع اللہ جان رہا کرو قلم کو آزاد کرو, صحافی تنظیموں کا مطالبہ

Spread the love

عظیم ملک: برطانیہ کی صحیح اور اصلی نمائندہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس میں پاکستان پریس کلب یوکے اور یورپ ایشین جرنلسٹ ایسوسی ایشن، گلوبل یونین آف جرنلسٹ، فاسٹ میڈیا فورم یو کے، دانشور ایسوسی ایشن، بزم اہل قلم شامل ہیں ہنگامی اجلاس مانچسٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت عظیم ملک نے کی . مہمان خصوصی جی ایچ ڈی وی کی سی او مقدسہ مجید تھی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان صحافت کا قتل عام بند کرے اگر اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا. میر شکیل اور مطیع اللہ جان کو رہا نہ کیا گیا تو صحافی برطانیہ اور یورپ میں آزادی صحافت کے لئے تحریک کا آغاز کریں گے.
اجلاس میں برطانیہ کی تمام محب وطن تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ صحافی برادری پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں برطانیہ میں پاکستانی سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی این جی اوز سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافی برادری کے ساتھ ظلم میں ھمارا ساتھ دیں .اس موقع پر صحافت کو بچانے کے لیے ہمارے ساتھ ظلم کے خلاف شامل ہوں گے اجلاس میں حکومت وقت نے صحافی مطیع اللہ جان کو اور میر شکیل کو پابند سلاسل کیا ہیں اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے مطیع اللہ جان کا اغوا قابل مذمت اور شرمناک ہے اس اجلاس میں مطیع اللہ جان اور میر شکیل الرحمن کو جب تک آزادی نہ لائی جائے گی برطانیہ اور یورپ کے صحافی چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں