1122کے اہلکار فرحان یوسف ولد پروفیسر عبد الرزاق فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)عید الاضحیٰ کی موقع پر 1122 کے اہلکار فرحان یوسف ولد پروفیسر عبد الرزاق جو 1122میں بطورِ EMTمنڈی مویشیاں جادہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔اس کے ساتھ ہی پولیس کا ایک مسلح اہلکار بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔کہ اچانک بالکل اتفاقیہ طور پر اس پولیس اہلکار سے گولی چل گئی۔جو فرحان یوسف کے پاؤں پر لگی۔جس سے وہ بری طرح گھائل ہو کر زمین پر گر گیا۔اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم پہنچا دیا گیا۔جہاں اس کی سرجری کی گئی۔چونکہ یہ حادثہ محض اتفاقیہ پیش آیا تھا۔اس لیئے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کو معاف کر دیا ۔چونکہ ذخمی فرحان یوسف ابھی زیرِ علاج ہے۔اور ڈاکٹرز کے خیال میں فرحان یوسف جو صحت یاب ہونے میں کم از کم تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔اس لیئے ذخمی فرحان یوسف کے ورثاء اور جہلم کی مشہور فلاحی تنظیم المرکز کونسل جہلم اور اس کی دیگر ذیلی تنظیموں جن میں سی ڈی سی المرکزجہلم،ایم سی ڈبلیو اے المرکزجہلم اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی المرکزجہلم نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ڈی سی جہلم محترمہ سیدہ رملہ علی صاحبہ اور 1122 کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ۔ اس حادثے کانوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے فرحان یوسف کی مالی امداد کا حکم جاری کریں۔اور ساتھ ہی اس کو تعریفی سند سے نوازیں۔تاکہ فرحان یوسف کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں