ایدھی سنٹر جہلم کے لیئے دو نئی ایمبولینس کا عطیہ

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) ایدھی سنٹر جہلم کی سماجی خدمات کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ایدھی فاؤنڈیشن کراچی اورایدھی زونل آفس کے توسط سے دو نئی ایمبولینس کا عطیہ جہلم سنٹر کو ملا ہے۔جو جہلم ایدھی ایمبولینس سروس میں شامل ہو گئی ہیں۔یوں اب ایدھی سنٹر جہلم میں عوام کی دن رات خدمات کے لیئے ایمبولینس کی تعداد 06-ہو گئی ہے۔ ان میں سے دو پرانی ایمبولینس واپس کر دی جائیں گی ۔اس کے باوجود 06نئی ایمبولینس جہلم ایدھی سنٹر میں رہیں گی۔کیونکہ ان دو پرانی ایمبولینس کے بدلے میں یہ دو نئی ایمبولینس ملی ہیں۔جبکہ دو ایمبولینس دینہ ایدھی سنٹر،دو ایمبولینس سوہاوہ ایدھی سنٹر اور دو ایمبولینس میر پور ایدھی سنٹر میں پہلے سے موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جہلم کے مشہور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایدھی سنٹر کے لیئے ایک نئی ایمبولینس کا عطیہ دیا تھا۔سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نےاس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ ایدھی سنٹر پہلے بھی دن رات عوام کی خدمت کے لیئے کوشاں رہتا تھا۔
اب دو نئی ایمبولینس مل جانےکےبعد وہ پہلے سے بھی بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے سکے گا۔اس موقع پر لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایدھی سنٹر جہلم سرکلر انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سینئر سپروائزر غضنفر علی،سپر وائزر سہیل کیانی اور تمام ایمبولینس ڈرائیورز کی شب و روز کی محنت اور لگن کی بدولت ایدھی سنٹر جہلم عبد الستار ایدھی مرحوم کی انسانیت کی خدمات کی روایات جس انداز میں ذندہ رکھے ہوئے ہے۔وہ انتہائی قابل صد ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں