10 محرم الحرام پورے ملک کی طرح ضلع جہلم میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)پورے ملک کی طرح جہلم میں بھی محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ بہ نفس نفیس
پورا دن جلوس کی خود نگرانی کرتے رہے۔باقی سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ضلعی امن کمیٹی ضلع جہلم نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ جس میں ممبر ضلعی امن کمیٹی
قاری عبدالباسط، عبدالغفور چوہان، حسن زیدی بھی موجود تھے۔ پورے ملک کی طرح جہلم شہر اور سب تحصیلوں تحصیل دینہ،تحصیل سوہاوہ اورتحصیل پنڈدادنخان میں بھی 10 محرم الحرام کے جلوس خیروعافیت سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے سب سیکیورٹی اداوہ کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں